کرائمز
چھٹی کلاس کے طالب علم نے چارسالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنادیا
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)گورنمنٹ سکول میں چھٹی کلاس کے طالب علم نے چارسالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنادیا،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کے علاقہ اسلام پورہ کے رہائشی اعجاز کی بیٹی چار سالہ ع گورنمنٹ سکول کھڑل میں پڑھتی ہے،گذشتہ روز وہ سکول گئی تو اس دوران ملزم سمیع اللہ جو کہ چھٹی کلاس کا طالب علم ہے اس کو سکو ل ٹائم کے دوران ہی سکول کے واش رو م میں لے گیا جہاں پر اس کو زیادتی کا نشانہ بنادیا،پولیس نے متاثرہ بچی کے دادا معراجدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔