کرائمز

اوکاڑہ غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا.

اوکاڑہ(وحید انصاری )اوکاڑہ غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا. مقدمہ درج. ملزم گرفتار. تفصیلات کے مطابق موضع بہلول پور کے رہائشی وسیم احمد کو شبہ تھا کہ اس کی بہن ارم بی بی موبائل فون پر غیر مردوں سے باتیں کرتی ہے. گزشتہ روز وسیم نے اپنی بہن سے فون مانگا جس نفون بی دیا تو دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا.جس پر وسیم نے مشتعل ہوکر کمرے میں پڑے پسٹل سے بہن پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی. ملزم موقع سے فرار ہو گیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد مقتولہ کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی. پولیس نے مقتولہ کی ماں کی درخواست پر مقدمہ نمبر 138/25 درج کر لیا اور ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا ہے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button