کرائمز

ڈاکٹر ارشاد الحق کا سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کا پرفارمنس آڈٹ کے حوالے سے دورہ

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر ارشاد الحق نے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کا پرفارمنس آڈٹ کے حوالے سے دورہ کیا۔ سنٹرل اسٹیشن آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ریسکیورز سے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کو ڈویژن بھر میں نمایاں برتری حاصل ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس میں مزید بہتری لائی جائیگی . ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی سربراہی میں اس معیار کو ہمیشہ یقینی بناتے ہوئے عوام الناس کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے سالانہ کارکردگی کے حوالے سے گزشتہ سال کی جائزہ رپورٹ، سی ایم انٹرن شپ پروگرام اور کمیونٹی آگاہی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 میں فرائض سرانجام دینے والے انٹرنیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اللّٰہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کے لیے چنا ہے گلی محلوں میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ روزمرہ زندگی میں ہونے والے حادثات میں کمی واقع ہوسکے دورے کے اختتام پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری لانے کے اقدامات صادر فرمائے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button