کرائمز
بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف نیما کھچی رنگے ھاتھوں گرفتار
قصور/تھانہ سٹی پتوکی(ساجد ہنجرا سے )ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق ملک کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی ایس ایچ او عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں کاروائی پرانی منڈی پتوکی کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عرف نیما کھچی رنگے ھاتھوں گرفتارملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج ملزم نیما کھچی عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں