لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین بھائیوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین بھائیوں اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کے اشرف کی اہلیہ اور بچوں کو معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم افراد نے گلی میں تشدد کانشانہ بنادیا،پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر ڈھلانوالی کے فیصل اور اسکے بھائیوں مرتضیٰ اور حسنات کو ڈیرہ پر بلاکرملزمان عمران،منیر،افضال اور عدنان نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،معمولی تلخ کلامی پر چیانوالی کی گلناز کو گاؤں کے اسامہ،اسکی والدہ،صائم،کومل،کبریٰ اور حسن شاہ نے تشدد کا نشانہ بنادیا،گھریلو ناچاقی پرتمبولی کے محمد علی نے اپنی اہلیہ عروج فاطمہ اور سالی راشدہ نورین کو تشدد کا نشانہ بنادیا،ننگل دونا سنگھ کی عائشہ کو اس کے خاوند نذیر نے تشددکا نشانہ بنادیا،بغداد ٹاؤن کے ارشد نے اپنے سسرال سلامت پورہ میں آکر اپنی اہلیہ رفعت اور ساس کو تشدد کا نشانہ بنادیاجبکہ چوک غوثیہ کی صغریٰ تنویرکو نامعلوم افراد نے تشدد کانشانہ بنایا اور فرارہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔