کرائمز

مراکش کشتی حادثہ ، کامونکے کے دونوجوانوں کی بھی تصدیق

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کامونکے کے دونوجوانوں کی بھی تصدیق ہوگئی،دونوں تین ماہ قبل اسپین جانے کے لئے روانہ ہوئے،وقاص کے ہاں دوروز قبل پیدا ہونے والے بیٹے کی خوشی منانے کے دوران ہی وقاص کی موت کی اطلاع نے گھر والوں پر غم کے پہاڑ توڑ دیئے،تفصیلات کے مطابق کامونکے کے علاقہ اکبر گھنوکی کے بتیس سالہ وقاص اور کوٹلی دیانت رائے کے اٹھائیس سالہ ہارون کی بھی مراکش کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی دونوں نوجوان تین ماہ قبل آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے سپین کے لئے روانہ ہوئے اور کشتی حادثے کاشکار ہوگئے،جاں بحق ہونے والے وقاص کے گھر میں دوروز قبل بیٹے کی ولادت ہوئی جس پر گھر والے خوشی منارہے تھے کہ اسی دوران وقاص کی موت کی خبر ان پرقیامت بن کر ٹوٹ پڑی اور خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا،نوجوانوں کے ورثانے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں کی لاشوں کو پاکستان لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے لخت جگروں کا چہرہ آخری بار دیکھ سکیں،واضع رہے کہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو ایجنٹوں نے بیہمانہ تشدد کرکے قتل کرکے سمندر بھی پھینک دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button