انتخابات 2025 کا پنڈال بلدیہ فاروق آباد کے سبزہ زار میں 27 جنوری کو سجے گا
فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے)پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے سالانہ انتخابات 2025 کا پنڈال بلدیہ فاروق آباد کے سبزہ زار میں 27 جنوری کو سجے گا ۔ 17 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں جس کے مطابق گروپ نمبر 1.امیدوار برائے صدر چوہدری عدیل احمد ورک ،جنرل سیکرٹری عزیر اقبال قریشی ، گروپ نمبر 2 امیدوار برائے صدر شہباز گھمن ، جنرل سیکرٹری میاں ظفر اقبال ، گروپ نمبر 3۔ امیدوار برائے صدر میاں لیاقت جنرل سیکرٹری حافظ عثمان ہاشمی شامل ہیں کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 19 جنوری، نامزدگی کی واپسی 20 جنوری اور حتمی لسٹ 21 جنوری کو جاری کر دی جائے گی انتخابی نشان 22 جنوری کو الاٹ ہونگے اور انشاء اللہ 27 جنوری صبح 10 بجے تا 3 بجے دن تک پولنگ کا عمل بلدیہ فاروق آباد کے سبزہ زار میں انعقاد پذیر ہوگا جس میں پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرکے سال 2025 کیلئے اپنا سربراہ چنیں گے ۔ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی کامیاب اُمیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا ۔