کرائمز

پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے کارکنوں کا طلباء پر تشدد، 6معطل

لاہور (آئی این پی )پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کر دیا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے جمعیت کے 6 کارکنوں کو معطل کرنے کی منظوری دی،انتظامیہ نے سوشل ورک کے محمد سمیع اللہ، سوشیالوجی کے سالار احمد کو معطل کر دیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے لاء کالج کے جمعیت کے کارکن عاطف نواز اور عمار خان کو معطل کر دیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے آئی ای آر کے طالبعلم محمد انیس اور مجبتی حسین کو معطل کر دیا،جمعیت کے کارکنوں نے دو طالبعلموں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، ترجمان جامعہ،جمعیت کے کارکنوں کے تشدد سے طالبعلم محسن علی اور محمد عثمان شدید زخمی ہوئے،،تشدد میں ملوث جمعیت کے دو کارکن عثمان احمد اور غضنفر علی کو انتظامیہ پہلے ہی نکال چکی ہے، ،خارج شدہ طلباء کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی درخواست دے دی،،تشدد میں ملوث معطل شدہ یونیورسٹی طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی،معطل شدہ طالبعلموں کے خلاف مزید ڈسپلنری کارروائی قانون کے مطابق ہو گی،یونیورسٹی میں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث کسی بھی طالبعلم کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی ہو گی، ترجمان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button