کرائمز

گوجرانوالہ/سٹی پولیس ان ایکشن ،منشیات فروش گرفتار ، مقدمہ درج

گوجرانوالہ (راناعبدالغفار؁)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی صدرشاہدنواز وڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹربسام و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث محمود احمدمنشیات ڈیلرکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01کلو320گرام ہیروئن برآمدکرلی۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ اوسٹی کامونکی اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کی شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button