کرائمز
اوباش نوجوان کی 4 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی .مقدمہ درج.
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ اوباش نوجوان کی 4 سالہ بچے سےمبینہ زیادتی .مقدمہ درج. ملزم گرفتار. تفصیلات کے مطابق چک نمبر 53 ٹو ایل کے رہائشی محنت کش عبدالرحمن کا 4 سالہ بیٹا ریحان گلی میں کھیل رہا تھا کہ اوباش نوجوان علی حسن عرف سنی بچے کو بہلا پھسلا کر لے گیا اور ایک کھڑے آٹو رکشہ میں اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. بچے کی چیخ و پکار پر لوگ آگئے تو ملزم انہیں دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے بچے کے باپ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 217/25 درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کر دی ہے#