گوجرانولہ/پولیس ان ایکشن منشیات فروش ڈیلر گرفتار
گوجرانوالہ (راناعبدالغفار)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ایس سول لائنزفرحت عباس کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ صدرگوجرانوالہ انسپکٹرقیصرعباس و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث دانش منشیات ڈیلرکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے03کلو80گرام چرس برآمدکرلی۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ صدرگوجرانوالہ اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کی شاباش دی۔