کرائمز
گھر سے 60 تولے سونا چرانے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار
لاہور/سرور روڈ(آئی این پی )سرور روڈ انوسٹی گیشن پولیس نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 60 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی چوری کامعمہ حل کر کے گھریلو ملازمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے چوری کی واردات میں ملوث خاتون ماہ نور خالق کو ساتھی ملزم جام شان سمیت گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولے سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی، خاتون ملزمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی۔جو چند روز قبل ساتھی ملزم کے ہمراہ گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئی تھی۔