لاہور: چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی، مال لوٹ لیا
لاہور(آئی این پی )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکو تاجر عدنان کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ڈ یفنس میں ثقلین سے 1لاکھ45 ہزار روپے اور دیگر سامان,مصری شاہ میں اقبال سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں ندیم سے1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔باغبانپورہ میں انور سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں انور سے 1لاکھ 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ میں نیئر سے1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. نواب ٹاون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا ساندہ اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔