کرائمز

قصور :اسٹائل مل کے مینجر کو قتل کرنے والے 2ٹارگٹ کلرزہلاک،ماسٹرمائنڈ گرفتار

قصور / کوٹرادھاکشن /پھولنگر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نواحی گاؤں دینا ناتھ میں واقع ایک فارم ہاؤس پر ہلاک، ماسٹر مائنڈ گرفتار تفصیلات کے مطابق: تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس کا پھولنگر کے علاقہ دیناناتھ کے قریب پولیس مقابلہ ھوا، نجی ملز کے جنرل مینجر عمر اوپل کو قتل کرنیوالے دو ٹارگٹ کلر ہلاک، ماسٹر مائنڈ راؤ تنویر گرفتارہلاک ہونیوالے ٹارگٹ کلرز کی شناخت نعمان ولد خالد اور اشفاق ولد حیدر سکنہ رنگیل پور کے ناموں سے ہوئی چند روز قبل نجی ملز کے جنرل مینجر عمر اوپل کو کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کوٹرادھاکشن پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں کیس کو ٹریس کیا اور ایک ملزم رضوان کو حراست میں لیا ملزم رضوان نے بتایا کہ میرے بھائی ٹرانسپورٹر راؤ تنویر نے 02 ٹارگٹ کلرز سے عمر اوپل کو قتل کروایا جسکی میں نے ریکی کیپولیس ٹیم نے گزشتہ شب دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیناناتھ میں ایک فارم ہاؤس پر ریڈ کیا ماسٹر مائنڈ ملزم راؤ تنویر ٹارگٹ کلرز کیساتھ میٹنگ کر رہا تھا تو پولیس نے سرینڈر کرنے کا اعلان کیا ماسٹر مائنڈ راؤ تنویر نے ثبوت مٹانے کیلئے اپنے ہی ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا راؤ تنویر موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزم کو گرفتار کر لیا زخمی ٹارگٹ کلرز کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ دونوں ملزمان راستہ میں ہی دم توڑ گئے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے راؤ تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button