کرائمز
کنگن پور:لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، مقدمہ درج
قصور/ کنگن پور(رانا عاطف ) تھانہ کنگن پور پولیس کی ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں کاروائی ، بدنام زمانہ منشیات فروش عمران رحمان عرف مانی میو سکنہ گاڑا سنگھ گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، مقدمہ درج ، ملزم عرصہ دراز سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا ، تھانہ کنگن پور پولیس نے ڈی پی او محمد عیسیٰ کی ہدایت پر ملزم کو سپیشل ناکہ بندی سے گرفتار کیا ، کنگن پور سمیت ضلع بھر کو ڈرگ فری بنانے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے