کرائمز

گیلے وال پولیس ان ایکشن ،دس کلو سو گرام چرس برآمد

لودھراں/گیلے وال ( ملک محمد ارشد آرائیں) ضلع کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن جاری،لودھراں پولیس کی ایک اور اہم کامیابی۔ ایس ایچ او تھانہ گیلے وال کی منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےدس کلو سو گرام چرس برآمد کر لی۔ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ گیلے وال ظفر اقبال بتایا کہ گیلے وال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ایاز رڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے گٹو میں چھپائی گئی ڈارک براون ٹیپ میں لپٹی دس کلو سو گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈی پی او کامران ممتاز کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ گیلے وال ظفر اقبال اور ٹیم کو شاباش دی اور انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف ضلعی پولیس کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اور منشیات فروشوں کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں سب سلاخوں کے پیچھے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button