علاقائی خبریں

سرکاری سکولوں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مختلف سرکاری سکولوں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں، سکولوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اپنے انداز میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی، مختلف سرکاری سکولوں میں مسئلہ کشمیر بارے تقریری مقابلے کروائے گئے اور مختلف تقاریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کر کے کشمیریوں سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، ترجمان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہرگ ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری قوم سے پیار کرتا ہے اور ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی آخر کار دوام پا کر رہے گی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے ظلم اور بربریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button