گیمبر اوکاڑہ چھاونی، محنت کش کی 18 سالہ بیٹی اور چار سالہ بیٹا اغوا
گیمبر اوکاڑہ چھاونی (متین صمدانی )پولیس تھانہ نور شاہ شہریوں کی جان و مال اور اولاد کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام محنت کش کی 18 سالہ بیٹی اور چار سالہ بیٹا۔ اغوا ۔جو تا حال بازیاب نہ ہو سکے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ساہیوال صدر سرکل تھانہ نور شاہ کے علاقے میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پولیس تھانہ نور شاہ بے بسی اور نااہلی کی تصویر بن کر رہ گئی جس کی وجہ سے علاقہ بھر کی عوام کی جان و مال اور اولاد غیر محفوظ چک 72 نور آر میں محمد رمضان محنت کش کی 18 سالہ بیٹی اقصیٰ ، 4 سالہ بھائی شاہد کو لے کر بازار سودا سلف خریدنے گئی تو شان شانی ، شاہد دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور بہن بھائی کو زبر دستی اغوا کر کے رکشہ میں ڈال کر لے گئے جو تا حال بازیاب نہ ہو سکے والدین غم سے نڈھال مقدمہ درج بچوں کے والد محمد رمضان کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کاروں سے میرے بچوں کو بازیاب کروایا جائے اور اغوا کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے