نول پلاٹ اور گردونواح مہنگائی کا جن بے قابو، عوام سراپا احتجاج
اوکاڑہ/نول پلاٹ (مزمل جوئیہ) نول پلاٹ اور گردونواح مہنگائی کا جن بے قابو،اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نول پلاٹ اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا اشیاء خوردونوش جن میں سبزیوں پھلوں مرغی کا گوشت اوور چارجنگ عروج پر بڑا گوشت جو 900 روپے سے 1000کا 9 سو گرام فروخت ہونے لگا انڈے اورکھانے پینے والی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی نول پلاٹ کوھلہ لشاری کے گردونواح دیہاتی علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ بے پناہ اضافہ سے دیہاڈی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا زرائع کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں آٹا گھی دالیں مصالحہ جات فروٹ سبزی سب کچھ دکاندار حضرات نے اپنے من پسند ریٹ پرفروخت کرنے لگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے بہادر شاہ و دیگردیہات بھر میں ریٹ لسٹ پر ایک فیصد بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا لیکن اس کے برعکس سب کچھ الٹا ہو رہا ہے ریڑھی بان سے لے کر بڑے چھوٹے دوکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا فیصلہ کررکھا ہے اڈا نول پلاٹ کوھلہ لشاری اورگردونواح دیہاتی علاقوں میں خودساختہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی نااہلی ہے اگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی محنت اور ایمانداری ادا کریں تو یقیناً خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ نول پلاٹ اور گردونواح دیہاتی علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے