کرائمز

ننکانہ صاحب :ڈی ایچ کیو میں کرپشن کے ہو شربا انکشافات

ننکانہ صاحب (رانا عرفان سے )ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب میں کرپشن اور لوٹ مار جاری غریب مریضوں سے 2 سے 15 ہزار کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے مریضوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر پیسے لے کر علاج کرتی ہے شہری اور سماجی حلقوں میں سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی غفلت کے سبب ائے دن مریض پریشان وخوار ہوتے ہیں اب تو لوٹ مار کی ویڈیوز سامنے انے لگی ہیں ہسپتال میں سیاسی اثرورسوخ اور دھڑے بندیوں کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب کے عوامی خدمت کے وژن کو دھجکا ہے ائے روز ڈاکٹر ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہسپتال کے ڈاکٹر ہی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات اور پریس کانفرنس میں مصروف ہیں ڈاکٹروں میں ہونے والی گروپ بندی کی وجہ سے مریض خوار ہو رہے ہیں عوام کا ہسپتال انتظامیہ ڈی سی ننکانہ سے ایسے عوامل کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button