کوٹ لکھپت : ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو ،کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے،ملزم عاصم جونئر کلرک جبکہ ملزم وقاص ڈولفن اہلکار تھا ،گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی ،ملزمان میں عاصم، وقاص،احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ،خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں ،خواتین ملزمان دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی ،خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں سے مل کر تشدد کرتیں ،دوران تشدد ملزمان لڑکوں کی برہنہ وڈیوز بناتے اور بھاری رقم کی ڈیمانڈ کرتے تھے ،رقم نہ دینے پر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے،ملزمان ابتک 1 درجن سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کر چکے ہیں ،ملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد ،ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی ایس ایچ او کوٹ لکھپت و ٹیم کو شاباش ،مرد و خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ