متعدد جانوروں کو زخمی کرنے والے باؤلے کتے کو شہریوں نے مارڈالا
ننکانہ صاحب /بچیکی(عبدالجبارعاصی )متعدد جانوروں کو زخمی کرنے والے باؤلے کتے کو شہریوں نے مارڈالا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باؤلے کتے نے متعدد جانوروں اور لوگوں کو زخمی کردیا محلہ آبادی صفدر شاہ میں باؤلے کتے نے علی رضا نامی محنت کش کی حویلی میں باندھے جانوروں پر حملہ آور ہوکر بچھڑے کو شدید زخمی کردیا جس پر حویلی کے مالک نے شوروغوغا کیا کہ میری حویلی میں باؤلا کتا داخل ہوگیا ہے اور جانوروں کو کاٹ رہا ہے تو اہل محلہ نے اپنی مدد آپ باؤلے کتے کو پیچھا کرتے ہوئے ننکانہ موڑ کے قریب مارڈالا متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو نشاندھی کروانے باوجود انتظامیہ کے کان پتر جوں تک نہیں رینگی اس سے پہلے بھی کتے کے کاٹنے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار مہم کا آغاز کرکے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے ۔۔