عارف والا :منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج
عارف والا(ملک ندیم اختر )عارف والا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایک منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمہ درج ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدڑ کی قیادت میں ڈی ایس پی عارف والا ملک طارق جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ قبولہ میاں زمان رشید وٹو کا اپنی ٹیم حسنین وٹو ایس ائی کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ قبولہ پولیس نے 20 کے بی سٹاپ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش شہناز بی بی کو گرفتار کر کہ 11 کلو 550 گرام چرس برامد کر لی ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدڑ کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا پاکپتن پولیس نوجوان نسل کو منشیات جیسے زہر قاتل سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے