گوجرہ :گورنمنٹ آئی کم جنرل ہسپتال میں ایم ایس اور ڈاکٹر کی تلخ کلامی وائرل
گوجرہ (اشتیاق درویشی) گورنمنٹ آئی کم جنرل ہسپتال میں ایم ایس اور ڈاکٹر کی تلخ کلامی کی مبینہ وڈیو وائرل،ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات خاں اور ڈاکٹر عثمان اکمل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا ایم ایس نے ڈاکٹر کو دفتر سے باہر نکال دیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آئی کم جنرل ہسپتال میں عوامی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات نے اپنے ماتحت ڈاکٹر عثمان اکمل کو اپنے دفتر بلوایا اور ان سے باز پرس کرنے کے لئے وضاحت طلب کی تو ڈاکٹر مذکور آپے سے باہر ہو گیا اوراسی دوران ڈاکٹر عثمان اکمل نے چھپ کر وڈیو بنانا شروع کر دی اور بات چیت تو تکرار سے شروع ہو کر تلخ کلامی تک جا پہنچی وڈیو میں ایم ایس ڈاکٹر رانا وسیم حیات خاں نے ماتحت ڈاکٹر عثمان اکمل کو مریضوں کے ساتھ شائستہ اور تحمل سے بات کرنے کا کہہ رہے ہیں تاہم ای دوران ڈاکٹر مذکور کی جانب سے وڈیو بنانے کا علم ایم ایس کو ہوا تو اس نے عثمان اکمل کو وڈیو بنانے سے منع کیا اور ڈاکٹر مذکور کو دفتر سے باہر نکال دیا دونوں طرف سے تند و تیز جملوں اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور موقع پر آئے ہوئے مریض اور دیگر لواحقین بھی جمع ہو گئے اور معاملہ کو ختم کروا دیا گیا دریں اثناء عوامی حلقوں نے اس ناخوشگوارواقع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان اکمل کے رویہ کے بارے میں شہریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔۔۔