کرائمز
رینالہ خورد :پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اوکاڑہ ( وحیدانصاری )اوکاڑہ تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس ترجمان کے مطابق 4 ڈاکو ماڑی دین صلاح کے نواح سے شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور چک نمبر 4 ون اے ایل موڑ پر پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اتفاق عرف مانی کے نام سے ہوئی#