کرائمز
پھولنگر:نامعلوم گاڑی ڈرائیورلاش سڑک کنارے پھینک کر فرار
پھول نگر ( خالد افتخار مغل )نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر مار کر نامعلوم شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کر ڈالا اور رات کے اندھیرے میں لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار۔تھانہ سٹی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملتان روڈ پر ڈھاباں والا کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور نے سڑک کراس کرنے والے ائک نامعلوم شخص کو ٹکر مار کر کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔تھوڑی دیر بعد ایک شخص نے ٹیلی فون پر سڑک کنارے کچلی ہوئی ناقابل شناخت لاش کے بارے ٹیلی فون پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔