کرائمز

تین ایکٹر زمین کی خاطر تایا نے سگے بھتیجے کا کیا بہیمانہ قتل

اوکاڑہ(وحید انصاری )اوکاڑہ 3 ایکڑ زمین کی خاطر سگے تایا نے کمسن بھتیجے کو گلا دبا کر قتل کر دیا. جرم چھپانے کی خاطر نعش سہاگ نہر میں پھینک دی.پولیس نے ابتدائی تفشیش میں ملزم گرفتار کر لیا. پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں 3 ایکڑ زمین کی خاطر 10 سالہ یتیم بچے علی اکبر کو اس کے تایا عمران نے مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو سہاگ نہرمیں پھینک دی تاکہ اپنا جرم چھپا سکے. واقعہ کے انکشاف پر پولیس تھانہ حویلی لکھا کے فوری کاروائی شروع کر دی. اور نہر سے نعش کی برآمدگی کے ریسکیو ٹیموں کی امداد طلب کر لی. پولیس و ریسکیو کا عملہ نہر سے نعش برآمد کر لی ابتدائی تفشیش میں ملزم کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے. میڈیکل رپورٹ کے ملنے اور مقامی پولیس کی تفشیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے. ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے سخت نوٹس لیتےہوے واقعہ کی میرٹ پرتفشیش کرنے کا حکم دے دیا ڈی پی او کہنا تھا کہ کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا #،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button