شاپ پور کانجراں مویشی منڈی سج گئی ، نوسربازوں کی یلغار
رائیونڈ ( شمشاد علی بھٹی سے ) عید قرباں کے موقع پر شاہ پور کانجراں میں مویشی منڈی سج گئی ، قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے آنےوالے شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کی مویشی منڈی میں یلغار ، معاشی تنگدستی کے شکار عام شہرہوں کی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں عدم دلچسپی ، بکرے ، چھترے ، دنبہ اور بیل بکنے کے لئے مینڈی میں پہنچنے شروع ۔ بکرا 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک ، چھترا ، دنبہ 40 ہزار سے 80 ہزار تک جبکہ بیل اور گائے1 لاکھ سے 5 لاکھ تک فروخت ہو رہی ہیں ۔ ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ دور دراز سے آنے والے بیوپاری جعلی نوٹوں کے لین دین سے ہوشیار رہیں اور نوسر بازوں پر خصوصی نظر رکھیں ۔ مویشی منڈی میں جانوروں کی جسامت کیساتھ رنگ اور خوبصورتی پربھی پیسے زیادہ مانگے جانے لگے ، بیوپاریو ں کا کہنا ہے ، ابھی منڈی میں گاہکوں کی کمی ہے اس لئے قیمتیں کم ہیں ۔ جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال قیمتیں کئی گنا ذیادہ ہیں ۔ رواں سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے ۔