شیخوپورہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،6 ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے)وفاقی حکومت کے ماتحت چلنے والے خفیہ ادارہ کی نشاندہی پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا محلہ غریب آباد میں جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ملٹی نیشنل برانڈ کی تیار بوتلیں قبضہ میں لیکر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیامذکورہ فیکٹری (ر)ڈی ایس پی کی کوٹھی میں قائم تھی تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ایس پی آپریشنز شیخوپورہ شاہ زیب مشتاق کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی غلام صابر نے مذکورہ علاقہ میں چھاپہ مار کرجعلی بوتلیں تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کوموقع پر گرفتار کرواکر وہاں سے 3600 لیٹر سے زائد جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنک،پیکنگ میٹریل اور فلیور پکڑ کر موقع پر ضائع کردئیے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام صابر نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایات،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن لاہور ڈویژن اظہر وٹو کی نگرانی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی مہم کو تیز کردیا گیاہے غیر معیاری اور جعلی اشیاء کی تیاری کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا ایسے لوگ عوام کی جانوں کے دشمن ہیں اور یہ معاشرہ کا ناسور بنتے جارہے ہیں جن کا عوامی تعاون سے قلع قمع کیا جارہا ہے۔