کرائمز
کہوٹہ پولیس نے قتل مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتارکرلئے
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )کہوٹہ پولیس نے قتل مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتارکرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2024 تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا، کہوٹہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔