کرائمز
لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )صدربیرونی پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ایک شخص گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے لڑکی کی نازیبا ویڈیو کے زریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، مقدمہ میں میں نامزد دوسرے فرد کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ۔