کرائمز

گنداواہ ،بجلی جیسی بنیادی شہری سہولت سے محروم

جھل مگسی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) گنداواہ بلوچستان کا ایک قدیم تاریخی شہر ہے اور اب یہ جھل مگسی کا ضلعی صدر مقام اور ماضی کی طرح مرکزی تجارتی شہر ہے لیکن افسوس آج کے جدید دور میں بھی یہاں کی عوام بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی سہولت سے محروم ہیں گنداواہ کا شمار ایشیا کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سال کے چھ ماہ موسم سخت گرم ترین اور درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاویز کرتے ہوئے ناقابل برداشت ہوتا ہے گنداواہ تحصیل جس میں ایم سی کے علاوہ 6یونین کونسل شامل ہے جن کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ ہے گنداواہ تحصیل کیلئے بھاگ گریڈ سے 33ہزار کے وی منظور کرکے ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی لیکن عجلت میں یہ ٹرانسمیشن لائن غیر محفوظ اور سیلابی علاقے سے لائی گئی جو بمشکل دو سال چلنے کے بعد طوفانی بارشوں اور سیلاب کی نذر ہوگئی جس کی پیٹرولنگ کیلئے کیسکو عملے کو بھی سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور آئے روز مین ٹرانسمیشن لائن میں فالٹ کے جواز کے طور پر بھاگ گریڈ سے گنداواہ کو بجلی کی ترسیل بند رہتی ہے بجلی کی بندش سے نہ صرف سرکاری امور بلکہ تمام معاملات زندگی بری طرح متاثر رہتے ہیں یک نہ شد دو شد کے مصداق میں بجلی کی بندش سے انسانی حیات کی سب سے اہم ضرورت عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا رہتا ہے اور عوام سخت گرمی میں دن رات پینے کے پانی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور دو کلو میٹر دور کھلے واٹر چینل سے مضر صحت پانی ہتھ گاڑیوں، گدا گاڑیوں، سائیکلوں، موٹر سائیکلوں، کندھوں اور خواتین سروں پر پانی بھر کر لانے پر مجبور ہوتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے اور یہی آلودہ پانی استعمال کرنے سے کئی بیماریاں پھیل جاتی ہے جس کا نقصان ہمیشہ عوام کو کرنا ہوتا ہے گنداواہ تحصیل میں اکثر وبائی امراض پھوٹنے سے اموات کی شرح زیادہ رہتی ہیں گنداواہ تحصیل، میونسپل کمیٹی گنداواہ، یونین کونسل درگاہ فتح پور شریف، یونین کونسل پتری گاجان، یونین کونسل کھاری کوٹرہ، یونین کونسل میرپور، یونین کونسل خداآباد شکار پور کے عوامی سماجی حلقوں، چھوٹے زمینداروں و کسانوں، شہریوں، اقلیتی تاجر برادری اور زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، حلقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد خان مگسی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز علی بگٹی، حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی اور کیسکو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گنداواہ تحصیل کے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن دیکر عوام کو آج کے جدید دور کی بنیادی ضرورت بجلی کی سہولت فراہم کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button