کرائمز

شورکوٹ : آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری رہا

شورکوٹ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )عید الاضحی کے تیسرے روز بھی شورکوٹ میں میونسپل کمیٹی کے عملہ کی طرف سے شہر سے قربانی کے جانوروں کی ا?لائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری رہا سارے کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ میڈم شازیہ رحمن, سی او میونسپل کمیٹی سید سلیم اقبال شاہ خود کرتے رہے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز شریف کے ویثرن صاف ستھرا پنجاب پر عمل درآمد کرنے کے لی شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عملہ صفائی دن رات کوشاں ہے۔ شہریوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھا شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن اور عملہ صفائی کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا گزشتہ سال کی نسبت اس سال صفائی کے انتظامات کافی بہتر رہے جو اپنی مثال آپ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button