کرائمز

شہریوں نے دفعہ 144کی پرواہ کئے بغیر نہروں ،کھالہ جات کا رخ کر لیا

لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہریوں نے ناقابل برداشت گرمی کے باعث دفعہ 144کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہروں اور کھالہ جات کا رخ کر لیا ، گرمی سے نڈھال فیملیاں بھی نہروں اور کھالہ جات پر پہنچ گئیں ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے عید الاضحی سے قبل دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے دریائوں اورنہروں پر نہانے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم گزشتہ تین روز سے پڑنے والی شدید گرمی میں شہری حکومتی پابندی کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نہانے کے مقامات پر پہنچ گئے ۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں سے گزرنے والی نہر پر نہانے کیلئے شہریوں کا غیر معمولی رش رہا ،فیملیوں کی ایک بڑی تعداد بھی نہانے کے لئے نہر پر پہنچی ، اسی طرح صوبہ بھر میں دیگر مقامات پربہنے والی نہروں پر نہانے والوں کا غیر معمولی رش رہا جبکہ نہروں سے ملحقہ کھالہ جات پر بھی شہری نہانے میں مصروف رہے ۔ شہری نہانے کے ساتھ تربوز، آم اور دیگر پھل ٹھنڈے کر کے کھاتے رہے ۔ اس موقع پر پھل فروخت کرنے والوں کی چاندی رہی جنہوںنے منہ مانگے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button