کرائمز

سندر : موہلنوال میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ پانچ افراد زخمی

لاہور / سندر (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام )فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں محمد نصیر، محمد شعیب، محمد نوید، محمد عمر اور محمد شاہد شامل ہیں۔ ابوبکر اور ملزم محمد بوٹا کے درمیان کھیتوں میں پانی لگانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی معززین علاقہ نے صلح کروا دی۔محمد نصیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ محمد بوٹا اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
۔سندر پولیس نے ابوبکر کی درخواست پر محمد بوٹا ،عبدالروف، خرم، محمد احمد، محمد نعمان اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button