کرائمز

اغواء ہونے والی لڑکی بحفاظت بازیاب ،مرکزی ملزم گرفتار

نارووال (ملک شہباز مبارک قادری سے)ڈی پی او نارووال ملک نوید کی قیادت میں شکرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ تھانہ صدر کے علاقے میں گزشتہ روز اغواء کی واردات ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور انسپکٹر میڈم سمیرا شبیر شکرگڑھ نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرانے کے بعد اغواء کی واردات کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جس پر تفتیشی افسر انسپکٹر میڈم سمیرا شبیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے۔ملزم رضوان ولد محمود احمد انصاری سکنہ میلو سیلو کو جوڈیشل کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ اور دوسرے تین ملزمان ابھی تک فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں انسپکٹر میڈم سمیرا شبیر نے کہا کہ دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button