پولیس مقابلوں میں زیر حراست ملزما ن سمیت 6ڈاکو ہلاک
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چوہنگ، شاہدرہ ٹاؤن اور راوی روڈ میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ6 ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت شہباز،عاقب ولد عابد،یاسین عرف بدھو اوڈھ کے نام سے ہوئی ذرائع کے مطابق مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے تین خطرناک ڈاکوؤں کی شناخت سی آر او کے مطابق کی جا رہی ہے،شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں سی سی ڈی کو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی پولیس ریڈ پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے مختار عرف مختارہ ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کے انسپکٹر غلام باری دو ملزمان عاقب اور شہباز پرویز کو ریکوری اور نشاندہی کیلئے راوی روڈ کے علاقہ میں لے جا رہے تھے ملزمان کے ساتھیوں نے اپنے ہی ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی اور فائرنگ کر کے گرفتار اپنے ہی ساتھیوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اسی طرح سے تیسرے مقابلہ چوہنگ کے علاقہ ہوا این ایف سی سوسائٹی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ہاؤس رابر کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی سات ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا یاسین عرف بدھو اوڈھ اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ ہلاک ہونیوالے دیگر تین ساتھیوں کی شناخت کی جا رہی ہے ملزمان خانیوال قصور شیخوپورہ لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہاؤس رابری کی واردات کرتے تھے اور واردات کے دوران خواتین سے گن پوائنٹ پر ریپ کر کے فرار ہو جاتے تھے تاہم ہلاک ہونیوالے تمام ڈاکوؤں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا اور تھانہ سی سی ڈی میں ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کا آغاز کر دیا گیا۔