کرائمز
پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر تشدد، لڑکی اغواء
سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سرگودھا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،بعد ازاں لڑکی کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چک 187 شمالی میں پیش آیا جہاں مقامی رہائشی نے رواں سال لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی سمیت 6 افراد نے مبینہ طور پر جوڑے کے گھر پر حملہ کیا، لڑکی اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ جھال چکیاں میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔