کرائمز

کوہستان لوئر، قتل مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتار

کوہستان لوئر (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) کوہستان لوئر پولیس نے کارروائی کے دوران قتل مقدمہ میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔کوہستان لوئر پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پٹن ثناء اللہ خان نے پولیس نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل مقدمہ میں مطلوب2اشتہاری مجرموں ثناء اللہ اور نجیب اللہ کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او پٹن پولیس ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ کوہستان لوئر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button