کرائمز
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد گرفتار
راولپنڈی(نامہ نگار)صدر واہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے مکان یا دکان کرایہ پر دیتے وقت قریبی تھانے یا پولیس خدمت مرکز میں کرایہ داری کا اندراج لازمی کروائیں۔انہوں نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔