کرائمز

2 بین الاصوبائی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک

اوکاڑہ(وحید انصاری)اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 بین الاصوبائی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے. جو صوبہ سندھ اور پنجاب میں درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث پائے گئے. پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقے پیر دی ہٹی کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے . ڈاکوؤں کی شناخت سمیر اور علی حسنین کے ناموں سے ہوئی دونوں ڈاکو اقدام قتل اور ڈکیتی راہزنی جیسے 20 سنگین جرائم میں ملوث نکلے بین الاصوبائی ڈاکوؤں پر صوبہ سندھ اور پنجاب میں مقدمات تھے . ہلاک ہونے والے ڈاکو کراچی ، لاہور اور پاکپتن کے مختلف تھانوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے ڈاکوؤں سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد پولیس زرائع کے مطابق 4 مسلح ڈاکوؤں نے 38 ڈی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی. اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فخر حیات اور انکی ٹیم نے فوری رسپانڈ کیا .ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے ڈاکووں کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیپالپور سرکل کی بھاری نفری موقع پر موجود ، سرچ آپریشن جاری -ڈاکوؤں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں. پولیس نے تفشیش شروع کردی ہے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button