علاقائی خبریں

فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔، مشتاق اعوان

گوجرانوالہ ( رانا عبدالغفار خاں )مشتاق احمد اعوان، ڈپٹی ایڈوائزر (انچارج) ، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منور حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر، پبلک ریلیشنز، گوجرانوالہ، ملک مظہر، چیف ایڈیڑ، روز نامہ اٹل، رانا شکیل احمد، چیف رپورٹر، روزنامہ خبریں اور خواجہ سلیم، چیف ایڈیڑ، روز نامہ مخلوق موجود تھے۔ مشتاق احمد اعوان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا وفاقی محتسب میں شکایات کا 60 دن میں فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور یہ ادارہ لوگوں کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔ انصاف آپ کی دہلیز پہ کے تحت مختلف تحصیلوں اور ضلعوں میں دورہ کر کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔ ہر سال لوگوں کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے جو لوگوں کا اس ادارے پہ یقین ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ لوگوں میں وفاقی محتسب کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ادارے سے مستفید ہو سکیں۔ تمام میڈیا نمائندگان نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا یہ ادارہ اندھیرے میں روشنی کی مانند ہے اور انہوں نے اعادہ کیا کہ ہم لوگوں میں اس ادارے کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button