کرائمز

جناح ہاﺅس حملہ کیس ،علیمہ خان کے بیٹے کی ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور (آئی این پی) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاﺅس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 4ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم شیرشاہ کے وکلاءاور ان کے والد سہیل امیر نیازی بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ کیس کا ریکارڈ اس وقت ہائیکورٹ میں ہے، اس کے بغیر دلائل نہیں دیئے جا سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی جاوید کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دی۔ایڈووکیٹ رانا مدثر نے عدالت سے استدعا کی کہ ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سماعت آگے بڑھ سکے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button