منشیات ڈیلر گرفتار 23760 پڑیاں مضر صحت گٹکا برآمد
سانگھڑ: (شفقت خان /سلیم رضا) اقدام قتل ڈکیتی رہزنی اور پولیس مقابلے کے کیسوں میں مطلوب روپوش گرفتار نجی جیل پر چھاپہ 21 افراد بازیاب. منشیات کا ڈیلر گرفتار 23760 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد۔شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ 170 لیٹر شراب برآمد جوا کے اڈوں پر چھاپے 11 جواری گرفتار دائو پر لگی 28 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے میرپورخاص بائی پاس کے نزدیک کے دوران پیٹرولنگ ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرکے بھاگنے کی کوشش کی، اس کی فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک TT پسٹل اور گولیاں برامد کی ہیں ایک اور کاروائی میں سانگھڑ پولیس نے جواء کے اڈے پر چھاپہ مار کر 08 جواریوں محمد مصطفی بلال مرید حسین ممتاز ظفر علی آچر قمبر علی اور صدورو کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 3000 ہزار روپے کی رقم اور تاش کے پتے برآمد کیئے ہیں ایس ایچ او تعلقہ محمد اعظم بھنگوار نے دلشیر تھہم اور ارشاد تھہیم کے گدام پر چھاپہ مار کر 23760 پڑیاں مضرصحت گٹکے کی برآمد ہیں ایک اور کاروائی میں تعلقہ پولیس نے قاسم ڈچر کی شراب کشید کرنے والی بھٹی پر چھاپہ مار کر 170 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ غیر تیار شدہ شراب کو موقع پر تلف اور بھٹی کو مسمار کردیا ایس ایچ او دریا خان رند نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر 03 جواریوں غلام نبی رند احمد علی رند اور قربان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دائو پر لگی 25 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرلی ایس ایچ او شاہ پورچاکر رائو واجد علی نے گل نور خان کے اینٹوں کے بھٹے پر قائم نجی جیل پر چھاپہ مار کر 21 قیدیوں کو آزاد کروا لیا آزاد کرائے جانے والے افراد میں 06 مرد 07 خواتین اور 08 بچے شامل ہیں ایس ایچ او ٹنڈوآدم غلام شبیر ڈلوانی نے اقدام قتل ڈکیتی رہزنی اور پولیس مقابلے جیسے سنگین نوعیت کے 04 مقدمات میں مطلوب ملزم ارباب مگسی کو گرفتار کیا ہے۔