کرائمز
لاہور : 4 اشخاس کی نعشیں برآمد ، ہسپتال منتقل
لاہور(نامہ نگار) ہنجروال کے علاقے میں سڑک کنارے سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان،مصطفی آباد کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم شخص،کوٹ لکھپت کے علاقے میں سے 50 سالہ جاوید اقبال جبکہ اچھرہ کے علاقے میں فیروز پور روڈ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق چاروں افراد نشئے کے عادی تھی۔