کرائمز

شجاع آباد : قدیمی فصیل بھی قبضہ مافیا سے محفوظ نہیں

ملتان(اظہرتاج قریشی)ملتان کی قدیمی و تاریخی تحصیل شجاع آباد شہر کے چاروں قدیمی مین دروازوں کے باہر قائم قدیمی فصیل بھی قبضہ مافیا سے محفوظ نہیں قدیمی فصیل کی اراضی کی بیک سائیڈ پر قائم مکانات کے مالکان نے قدیمی فصیل کی اراضی پر قبضہ کرکے قدیمی فصیل پر اپنے مکانات کے کمرے کچن واش رومز ڈرائنگ رومز تعمیر کرکے فصیل کی اراضی کو اپنے مکانات میں شامل کرلیا اس بابت عرصہ دراز سے پرنٹ میڈیا اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے اس جانب انتظامیہ کی توجہ بھی مبذول کرائی گئی لیکن اسکے برعکس انتظامیہ نے آنکھوں پر کالے رنگ کی عینک لگاکر اپنے قبضہ مافیا کو قدیمی فصیل کا حسن خراب کرنے اور قدیمی فصیل پر قبضہ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کو سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود انتظامیہ قبضہ مافیا سے فصیل کی اراضی واگزار کرانے سے قاصر نظر آتی ہے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں کا وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر ڈپٹی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ اور اعلی حکام سے فل فور قدیمی فصیل کی اراضی کو قبضہ مافیا سے وا گزار کرانے کا مطالبہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button