کرائمز

لاہور:7 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور / اچھرہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) 7 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔اچھرہ پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی نیت سے 7 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم اللہ دتہ کو شاہ جمال دربار سے گرفتار کرلیا، جس نے پولیس کو تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک گھنٹے سے بچی کی ریکی کررہا تھا، جس کے بعد زیادتی کے لیے اسے اغوا کیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی علیزے کو اغوا کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بچی علیزے اپنے والدین اور چچا کے ساتھ دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے آئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button