کرائمز

گھوٹکی :منشیات فروشوں کی شامت ، ملزمان گرفتار ، پابند سلاسل

گہوٹکی(رپورٹ لطف اللہ رند)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تھانہ کھمبڑا پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،01 ملزم محمد ایوب ولد محبوب علی دشتی سکنہ نزد مرید شاخ کو 04 آدھیہ شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کر لیا،جبکہ ملزم انور علی ولد حقنواز دشتی سکنہ مرید شاخ پولیس کو آتا دیکھ کر 04 عدد آدھیہ شراب کی بوتلیں پھینک کر بھاگ گیا۔پولیس گرفتار ملزم کو برآمد شراب سمیت تھانہ پہ لے آئی،اس کے اور اس کے فرار ساتھی ملزم کے خلاف کرائم نمبر 51/2024 دفعہ 3/4 منشیات حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button