کرائمز
کامونکی : پانچ افراد کو گرفتارکرکے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)پولیس نے پانچ افراد کو گرفتارکرکے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت محلہ بہار شاہ کے عثمان اور یوسف کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے پانچ پانچ لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ واہنڈو پولیس نے نواحی گاؤں کوٹلی مہارا ں کے سعد سے بلالائسنس تیس بورپسٹل،شاہد سے بلالائسنس 9MMپسٹل اور زاہد سے بلالائسنس 7MMرائفل برآمد کرلی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔