کرائمز

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کا مرکزی جلوسوں کے روٹ کا وزٹ

لاہور (جایا خان سے )ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے محرم الحرام کے حوالہ سے ہنجروال اور نیاز بیگ کے مرکزی جلوسوں کے روٹ کا وزٹ کیا ،اس موقع پر متعلقہ ،ڈی ایس پی ایس ایچ او ، منتظم جلوس اور امن کمیٹی کے ممبران ہمراہ موجود ایس پی اقبال ٹاؤن نے محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے بانی و منتظمین سے بھی ملاقات کی ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن محمد سلمان لیاقت نے وزٹ کے دوران تمام اہم پوائنٹس کا جائزہ لیاجلوس کے روٹ میں آنے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا۔،محرم الحرام کے دوران تمام پوائنٹس پر سیکورٹی فراہم کی جائے گی،روٹس کے گرد و نواح میں سرچ آپریشن اور کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی،محرم الحرام کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،سیکورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ سے ملکر تمام انتظامات کو مکمل کروائیں گے،محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button